موجودہ صورتحال میں اسکائوٹس کو متحرک کرنا ضروری ہے، گورنر سندھ

October 12, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 18

چیف کمشنر سندھ بوائے امکائوٹس کی وفد کے ہمراہ گورنر سے ملاقات، سرگرمیوں سے آگاہ کیا
کراچی (سٹی رپورٹر)سندھ بوائے اسکائوٹس کے صوبائی چیف کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی سربراہی میں5 رکنی وفد نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان سے ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ جو چیف اسکائوٹس سندھ بھی ہیں کو سندھ بوائے اسکواٹس کی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وفد میں چیف کمشنر محمد صدیق میمن ، سینئر نائب صوبائی کمشنر انوار احمد زئی ، جسٹس (ر) حسن فیروز اور صوبائی سیکر یٹری سندھ بوائے اسکائوٹس اختر میر شامل تھے ۔اس موقع پر مشیر اعلیٰ تعلیم برائے گورنر سندھ سید وجاہت علی بھی موجود تھے ۔گورنر نے کہا کہ جاری صورتحال میں اسکائوٹس تحریک کو فعال کرنا اور معاشرے میں اس کی مثبت قدروں کو متعارف کرنے کی اشدضرورت ہے ۔ بعد ازاں صوبائی چیف کمشنر محمد صدیق میمن نے سندھ بوائے اسکائوٹس کی طرف سے گورنر سندھ کو نیشنل جیمبوری شیلڈ پیش کی ۔

Tags: