وزیربلدیات نے عہدوں کی بندربانٹ شروع کردی

October 12, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 21

بلدیہ عظمیٰ میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے قریبی رشتے دار کو ڈی جی باغات تعینات کردیا
کے ایم سی کے 4اہم عہدوں پر بیک وقت آٹھ افسران بھی تعینات کردیے، فریض شناس افسران میں تشویش کی لہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تعیناتیوں کے معاملے پر وزیر بلدیات سندھ نے قانون کی دھجیان اڑادی ہیں۔ خلاف قانون اپنے رشتہ دار کو ڈی جی باغات لگادیا ہے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تعیناتیوں کے معاملے پر وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی مداخلت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ وزیر بلدیات سندھ نے کے ایم سی کے چار اہم عہدوں پر بیک وقت آٹھ افسران تعینات کردیئے ہیں۔ناصر شاہ نے خلاف قانون اپنے رشتہ دار اسد شاہ کو ڈی جی پارک لگا دیا ہے۔ اسد شاہ انجینئر ہے انہیں محکمہ باغات کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔اس کے علاوہ ناصر شاہ کی ہدایت پر او پی ایس آفیسر راشد خان کو ڈائریکٹر لوکل ٹیکس لگادیا۔دہری شہریت والے اور جعلی لیز کرنے پر برطرف ہونے والے عقیل بیگ کو ڈائریکٹر لینڈ لگانے کا حکم بھی دے ڈالا جبکہ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شعیب وقار کو مشیر مالیات لگادیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کے ایم سی میں حالیہ تعیناتیوں پر فرض شناس افسران میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

Tags: