PSO مختلف کمپنیوں سے 11 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام

October 12, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 22

وصولیوں کے لیے وزارت پیٹرولیم سے مدد مانگ لی،کے الیکٹرک، واپڈا اور پی آئی اے سمیت کئی ادارے نادہندہ ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)مختلف کمپنیوں سے111ارب روپے کے بقایا جات وصول کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ پی ایس او انتظامیہ نے اس سلسلے میں وزارت پٹرولیم سے مدد مانگ لی ہے ۔ پی ایس او نے111ارب روپے کے پٹرولیم مصنوعات واپڈا ، پی آئی اے ، کیپکو، حبکو اور کے ای ایس سی کو فروخت کیں تھیں اور ان کے یہ بقایا جات2011سے چلے آرہے ہیں ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث پی ایس او اور مختلف آئل ریفائنریز کو بھی81ارب روپے ادا نہیں کرسکا ہے ، وفاقی حکومت کے مختلف اداروں نے بھی پی ایس او کو 12ارب روپے ادا کرنا باقی ہیں، پی ایس او نے بقایا جات کی وصولی کیلئے متعلقہ وزارت سے مدد مانگ لی ہے ۔

Tags: