این اے122میں الیکشن کمیشن دکھائی نہیں دیا‘ خورشید شاہ

October 12, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 24

سکھر(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ این اے122 میں الیکشن کمیشن کہیںدکھائی نہیں دے رہاہے۔ الیکشن کمیشن صرف نوٹس دے رہا ہے، نوٹس نہیں ایکشن نظر آنا چاہئے۔سکھر میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ نے کہا کہ این اے122 میں الیکشن کمیشن نے بے بسی کااظہار کیاہے ۔ ایک طرف سے وزرء ا اعلان کرتے رہے تو دوسری جانب سے پیسے کا استعمال ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نام ہی رابطے اور ماحول بنانے کا ہے۔ جب ماحول بنتا ہے تب ہی لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میںپہلے روز سے ہی اس بات کا قائل تھا کہ ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہئے۔ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی واپسی کا فیصلہ سی ای سی کے اختیار میں ہے۔

Tags: