لیاری والے جیالے ہیں فکر زرداری کے اصطبل کے گھوڑے نہیں، حبیب جان

October 12, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 67

بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جگادریوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے
کراچی(نیوز ڈیسک)فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے کنونئیر حبیب جان نے لندن سے جاری بیان میں میں اہلیان لیاری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بلدیاتی الیکش سے قبل ہی کرپٹ اور نااہل لوگوں کو آئینہ دکھاکر ثابت کردیا کہ لیاری کے لوگ جمہوریت پسند بھٹو کے جیالے ہیں لیکن کسی زرداری کے اصطبل کے گھوڑے نہیں۔ حبیب جان نے انتہائی غمگین انداز میں کہا کہ اہلیان لیاری آج بھی کراچی آپریشن کے نام پر لیاری میں کشت و خون کی ہولی کھیلنے والوں کے مظالم نہیں بھولے ہیں ہمارے در و دیوار آج بھی خون آلود ہیں مائیں اپنے پیاروں کے غم میں اب بھی ماتم کدہ ہیں میری بہنیں بیوگی کی چادریں اوڑھے افسردہ ہیں بچے خوبصورت مستقبل سے بے نیاز ہو کر وکر زمانہ کی گرم تپتی دھوپ میں سرگرداں ہیں،حبیب جان نے پاکستان پیپلز پارٹی زرداری گروپ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہاجس پارٹی کو ضیاء الحق کی سختیاں اور مظالم ختم نہیں کرسکے اس پارٹی کو زرداری اور اس کے حواریوں نے اپنی کرپشن اور اقربا پروریوں سے چند بنگلوں تک محدود کردیا۔،حبیب جان نے سندھ اور کراچی کے دیگر علاقوں ملیر گڈاپ کیماڑی ابراہیم حیدری سلطان آباد یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن ماڑیپور لانڈھی کورنگی لیاقت آباد ناظم آباد سندھی ہوٹل بھنگوریہ گوٹھ میں آباد جیالوں اور جمہوریت پسند دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کا فلسفہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لہٰذا اب وقت آگیا ہے ہم اپنی طاقت سے ان بدمست آوارہ کرپٹ ہاتھیوں کا بلدیاتی الیکشن میں صفایا کرتے ہوئے سیاسی جگادریوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئیجان چھڑا لیں،حبیب جان نے نیب کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور گرفتاریوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کھوکھلا کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی تفریق اور لحاظ کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Tags: