نیب کراچی کی کارکردگی میں اچانک حیرت انگیز تیزی

October 12, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 20

ابتدائی چھ ماہ کے دوران کوئی ریفرنس نہیں نمٹایا جبکہ تین ماہ کے دوران14 ریفرنسز نمٹا دیئے
جنوری سے جون تک کسی کو سزا نہیں ہوئی جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران10 افراد کو سزائیں سنا دی گئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیب کراچی کی کارکردگی کو اچانک پر لگ گئے ہیں ۔قومی احتساب بیورو کراچی کے3 ماہ میں 6 ماہ کی کارکردگی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک نیب کو چھ ماہ میں 2200 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ جولائی سے ستمبر تک3 ماہ میں 2300 سے زائد شکایات وصول ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں کوئی ریفرنس نمٹایا نہیں جاسکا۔ اس کے برخلاف گزشتہ 3 ماہ میں 14 ریفرنسز نمٹائے گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون کے دوران کسی نیب ریفرنس میں سزا نہیں سنائی گئی جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران نیب ریفرنسز میں 10 افراد کو سزائیں ہوچکی ہیں۔ ابتدائی 6 ماہ میں 19 اور گزشتہ 3 ماہ میں 21 ملزمان نے پلی بارگین کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ابتدائی 6 ماہ میں 60 اور 3 ماہ میں 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Tags: