محرم میں جدید کیمروں سے آراستہ پولیس موبائل استعمال کرنے کی ہدایت

October 12, 2015 5:14 pm0 commentsViews: 17

موبائلوں کو مرکزی جلوس اور دیگر اہم علاقوں میں تعینات کیاجائے، آئی جی سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس میں ہونیوالے ایک اجلاس میں انہیں ای پولیسنگ پروجیکٹ کے مختلف منصوبوں اور پولیس کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں مرکزی الیکٹرانک شیٹ برانچ قائم کرتے ہوئے سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے سروس ڈیٹا کی کمپیوٹرائزیشن کے سلسلے میں جاری منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اس ضمن میں انہوں نے تمام رینج ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ جدید کیمروں سے لیس پولیس موبائلوں کی مرکزی جلوس کے ہیڈ اور ٹیل پر موجودگی کے علاوہ دیگر تمام اہم علاقوں میں بھی انھیں موجود رکھا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال2014-2015میں شہدائے سندھ پولیس کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم اور زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے علاج معالجے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 500ملین سے زائد رقوم کی ادائیگیاں کی گئیں اسی طرح شہدائے پولیس کے ورثا میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST)سے مفت تعلیم کی فراہمی کے اقدامات بھی کئے گئے ۔

Tags: