کابل میں برطانوی فوجیوں پر خودکش حملہ،7افراد ہلاک

October 12, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 30

حملے میں 12افراد ہلاک ہوئے ہیں، طالبان کا دعویٰ، کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی
کابل( نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانوی فوج کے قافلے پر خودکش کار حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے ‘میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل کے مصروف بازار کے قریب رہائشی علاقے میں اتوار کی صبح کار سوار ایک خودکش حملہ آور نے برطانوی فوج کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں سات افغان شہری زخمی ہوگئے تاہم کسی برطانوی فوجی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی‘ حملے میں ایک فوجی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس حملے کو بین الاقوامی فوج کی قندوز اور دیگر علاقوں میں فضائی کارروائیوں کا رد عمل قرار دیا‘ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے میں12افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔

Tags: