کراچی میں ضلع کونسل اور ڈی ایم سیز کے الیکشن3دسمبر کو ہونگے

October 12, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 31

زیادہ فارم جمع کرانے والوں میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور عوامی اتحاد شامل
مختلف تنظیمیں ایک دوسرے کے امیدوار الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے سرگرم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تیسرے مرحلے میں ہونیوالے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کیلئے ضلع کونسل کراچی‘ کے ایم سی اور 6 ڈی ایم سیز کے الیکشن3 دسمبر کو ہونگے‘ اس سلسلے میں امید وار وں کی جانب سے فارم وصول کرنے کا مرحلہ ختم ہوگیا ہے اور اسکی چھان بین شروع کی گئی ہے‘ کراچی میں پیپلزپارٹی‘ ایم کیو ایم‘ جماعت اسلامی‘ عوامی اتحاد سب سے آگے‘ جبکہ تحریک انصاف‘ مسلم لیگ (ن) سمیت قوم پرست دوسرے نمبر پر ہیں‘ سب سے زیادہ سرگرمی ضلع کونسل کراچی کی38 یونین کونسل کی چیئرمین شپ اور ضلع کونسل کے کونسلرز کے امید واروں میں ہورہی ہے‘ ملیر میں پیپلز پارٹی اور عوامی اتحاد میں سخت مقابلے کیلئے میدان الیکشن سے دو مہینے پہلے ہی تیار ہوگیا ہے جبکہ ملیر دوسری سیاسی اور قوم پرست تنظیمیں غیر سرگرم اور برائے نام الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں‘ اس سلسلے میں مختلف زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقابلے میں آنیوالی تنظیمیں ایک دوسرے کے نمائندوں کو دست بردار کرانے کیلئے برادری سیاست اور ذاتی دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے۔

Tags: