لاڑکانہ، سیاہ کاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان قتل

October 12, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 31

مقتول نوجوان کو کراچی سے اغواء کرکے لانے اور قتل کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا
لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) لاڑکانہ میں سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون اور نوجوان کو قتل کردیا، مقتول نوجوان کو کراچی سے اغوا کرکے قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج، ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں آگانی میں ملزمان نے فائرنگ کرکے25سالہ نوجوان تسیلم گاد اور25 سالہ خاتون حنیفاں گاد کو فائرنگ کرکے قتل کرکے لاشوں کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اہل علاقہ کی جانب سے واقعے کی اطلاع حدود کے تھانہ ماہوٹہ کی پولیس کو دی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ لاشوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثائے کے حوالے کیا۔ اسپتال میں موجود مقتول تسلیم گاد کے بھائی وسیم گاد کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی پر سیاہ کاری کا الزام جھوٹا تھا، میرا بھائی کراچی میں رہتا تھا جس کو حنیفاں کے ورثاء نے اغوا کرکے حنیفاں کے ساتھ قتل کیا اور لاشیں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔

Tags: