لیاقت مارکیٹ ملیر میں دکان پر چھاپہ، جعلی کاسمیٹکس برآمد

October 12, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 31

سعودآباد پولیس نے جرمن کمپنی کے ہمراہ چھاپہ مارکرتین دکانداروں کو حراست میں لے لیا
گرفتار ملزمان متعدد کمپنیوں کے نام سے جعلی کاسمیٹکس تیار کرکے فروخت کررہے تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعودآباد پولیس کا جرمن کمپنی کے نمائندے کے ہمراہ لیاقت مارکیٹ ملیر میں چھاپہ ، 3دوکاندار گرفتار ، بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنی کے نام سے جعلی تیار کی گئیں کاسمیٹکس برآمد کرلیں، تفصیلات کے مطابق سعودآباد پولیس نے جرمنی کی کاسمیٹکس بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی بیزBaysاور BPSکے پاکستان میں نمائندے فرید بھٹی کے ہمراہ ملیر لیاقت مارکیٹ میں کاروائی کر کے ملٹی نیشنل کمپنی کی مشہور ِ زمانہ کاسمیٹکس اسی نام سے جعلی تیار کر کے فروخت کرنے والی تین دوکانوں ، عادل ماہ نور کاسمیٹکس، تاج اینڈ سنز اور نسیم کاسمیٹکس پر چھاپہ مار کر 3دوکانداروں کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں مذکورہ کمپنی کے نام سے بنائی گئی جعلی کاسمیٹکس برآمد کر کے مقدمہ الزام 205/15، جرم دفعہ 66/67کاپی رائیٹ ایکٹ کے تحت درج کر لیا۔مذکورہ دکانوں پر دکاندار جرمن کمپنی کی نیل پالش، کیرالان Kryolan، سوئیٹ ٹچ اور دیگر نامور کاسمیٹکس کمپنی کے نام سے جعلی تیار کرکے سپلائی اور فروخت کرتے تھے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کمپنی کے پاکستان میں نمائندے فرید بھٹی کراچی کی دیگر مارکٹیوں کا بھی سروے کر رہے ہیں تاکہ جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والے دکاندار ، سپلائرز، اور تیار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جاسکے تاکہ کمپنی کی ساکھ متاثر نہ ہو۔

Tags: