اسٹیل مل سندھ حکومت کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر نجکاری

October 12, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 25

نجکاری کے حوالے سے ہر سطح پر مزاحمت کا سامنا ہے،محمد زبیر کا کراچی میں تقریب سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزسندھ حکومت کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں۔وہ گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں کلب 100کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی تیاری مکمل ہے۔ سندھ حکومت خریدنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہا نجکاری کے حوالے سے ہرسطح پرمزاحمت کا سامنا ہے مگر حکومت نجکاری کو شفاف طریقے سے کرے گی۔ نومبر میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 74فیصد حصص کی نیلامی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پشاورالیکٹرک کی ڈسٹری بیوشن کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا تھا مگر مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر اعلی کے پی پرویز خٹک نے انکارکردیا ہے۔

Tags: