تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا تھا، حلیم عادل

October 12, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 35

عوام منتخب نمائندوں کے چنائو میں طاقت اور تجوری دیکھ کر ووٹ نہ دیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ ملک اسی دن ترقی کی جانب بڑھے گا جب پاکستان کی عوام طاقت ور کے ساتھ کھڑا ہونا چھوڑ دے گی یہ ہی وجہ ہے کہ ہم صاف اور شفاف سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں،عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے منتخب نمائندوں کے چنائومیں طاقت اور تجوری دیکھ کر ووٹ نہ دیں،باربار آزمائے ہوئے لوگوں کو اس لیے ووٹ دیئے جاتے ہیں کیونکہ لوگ ان کے رعب اور پیسے کو ہی تبدیلی گردانتے ہیں،وزیراعظم صاحب گزشتہ ایک عرصہ سے سیاسی تقریروں میں مصروف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا مگر ہم نے انہیں ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا بھی مشورہ بھی دیا تھا۔کیونکہ ہم جانتے تھے کہ الیکشن کمیشن میں متعین پرانے چہرے آج بھی موجود ہیں ،آٹا کھانے والے شیراپنی جیب سے ایک روپے کی کمپین نہیں کرتے جس پر ریاستی مشینری کو بے دردی سے استعمال کرناان کی خاندانی وراثت ہے ،انہوں نے کہا کہ اشتہاری مہم اور الیکشن کمپین پر اربوں روپے لگانے والوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے ایاز صادق گزشتہ تین دہائیوں سے اس حلقے سے منتخب ہورہے ہیں مگر کبھی انہوں نے موجود ہ حلقے کی حالت زار بدلنے کی کوشش نہیں کی ہے ،انہوں نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے اس دور میں اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے۔

Tags: