جام صادق پل کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا

October 12, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 35

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جام صادق پل کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق 8ماہ گزر جانے کے باوجود جام صادق پل کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکاہے۔ تاریخ پر تاریخ دینے والے سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ تیسری ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود کسی افسر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔2 اکتوبر پھر7 اکتوبر اور اب 11 اکتوبر ہر ڈیڈ لائن ڈیڈ ہو گئی لیکن جام صادق پل شہریوں کے لئے نہ کھل سکا۔کورنگی کو شہر سے ملانے والے اس اہم پل کی مرمت کب مکمل ہوگی اس سوال کا جواب شاید کسی کو معلوم نہیں اسی لئے تو تاریخ پر تاریخ دے دی جاتی ہے۔

Tags: