حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں ناکام ہو گئی، ثروت قادری

October 12, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 46

حکمرانوں نے خلفاء راشدین کے بجائے سامراجی قوتوں کو اپنا آئیڈیل بنایا ہوا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دور حاضر کے فتنوں کا مقابلہ عشق رسول سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے ،حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں ناکام ہے ،ناکامی کی وجہ حکمرانوں نے خلفاء راشدین کی بجائے سامراجی قوتوں کو آئیڈیل بنایا ہوا ہے ،یہود وہنود کے پیروکار اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ملک میں اپنا بنائوٹی مذہب مسلط کرنے کے درپے ہیں ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی نے قلم کی طاقت سے باطل قوتوں کے فتنوں کا سر قلم کردیا ،اعلیٰ حضرت نے عشق رسول کی شمع سے عالم اسلام کے مسلمانوں کا دل منور کیا ،ہر باطل قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا ،لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن وسنت اور عشق نبی سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے ، ممتاز قادری عاشق رسول ہے اس کی قانونی اخلاقی ،شرعی حمایت کرتے رہینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔