مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے، ہاتھا پائی

October 12, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 24

ایک دوسرے پر کرسیاں بھی چلائی گئیں، پیپلزپارٹی کے کیمپوں میں ہو کا عالم رہا
لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے122 اور پی پی147کیلئے ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں لڑائی جھگڑے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئے‘ تاہم پیپلز پارٹی کے کیمپوں اور (ن) لیگی کارکنوں میں استقبالیہ کیمپ لگانے کے معاملے پر ایک دوسرے پر کرسیاں چلادیں جس سے دونوں جماعتوں کے تین کارکن زخمی ہوئے‘ گڑھی شاہ میں بھی دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دی گئیں‘ حلقے کے دورے کے دوران رہنمائوں کے قافلے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتے رہے اور کارکنوں کی طرف سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازے سے ماحول میں کشیدگی رہی‘ مختلف مقامات پر کارکنوں نے سیاسی مخالفت رہنمائوں کی گاڑیاں روک کر ان کیخلاف نعرے بازی کی‘ کارکنوں نے مخالفین کے بینرز اور فلیکسز کے بینر اور فلیکسز اتار کر پھاڑ دیئے۔

Tags: