نیب نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

October 13, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 21

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق تحقیقات مزید تیز کرتے ہوئے مختلف محکموں سے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں، نیب کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن پر الزامات کی تحقیقات کو مزید تیز کر دی ہے، نیب حکام کے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، محکمہ ریونیو اور ملکی اور غیر ملکی بینکوں سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ بینکوں سے ڈاکٹر عاصم حسین کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں اور محکمہ ریونیو سے زمینیں فراہم کرنے سے متعلق تفصیلات کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔

Tags: