چائنا کٹنگ کے اربوں روپے کی بیرونی ملک منتقلی کا انکشاف

October 13, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 25

مجیب اللہ صدیقی‘ فیصل سرور صدیقی و محمد احسن عرف چنو ماموں نے اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا‘ اہم شخصیات کے نام بھی اگل دیئے
نیب تفتیش کاروں نے بینک ریکارڈ اور دیگر شہادتوں کے ذریعے بیرون ملک رقوم بھجوانے کا سراغ لگالیا‘ آئندہ دنوں گرفتاریاں متوقع
کراچی( نیوز ڈیسک) چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث مجیب اللہ صدیقی اور فیصل مسرور صدیقی ، محمد احسن عرف چنوں ماموں چائنا کٹنگ اور لینڈ گریبنگ کا مرکزی کردار قرار دئے جانے والوں نے اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے کروڑوں روپے کمانے والے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر و ددیگر عہدیدار پیپلز پارٹی کے بعض رہنمائوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جس کے بعد آئندہ دنوں میں حکومتی خزانے کو مجموعی طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث اہم سیاسی شخصیات و دیگر افراد کی  گرفتاری متوقع ہے۔ نیب کے تفتیش کاروں نے بینک ریکارڈ و دیگر شہادتوں کے ذریعے ملک و بیرون ملک  اربوں روپے منتقلی کا بھی سراغ لگا لیا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق31 اگست 2015ء کو ملزمان مجیب اللہ صدیقی اور فیصل مسرور صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد11 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ خصوصی عدالت نے درخواست منظور کرلی اور نیب کے تفتیش کاروں نے14 ستمبر کو سینٹرل جیل کراچی سے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان فیصل اور مجیب سے کلفٹن، سرجانی ٹائون و دیگر اہم جگہوں پر چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق تحقیقات کی گئیں تو تفتیش کے دوران دونوں ملزمان  نے اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور چائنا کٹنگ  کے  کاروبار کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے والے سرکاری و غیر سرکاری افراد کے نام ظاہر کئے ہیں۔

حادثہ چائنا کٹنگ کے پلاٹ
کئی منزلہ عمارتوں کی تعمیر اور
 بجلی کے پول لگانے سے پیش آیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہر بلاک ون میں حادثے کے بارے میں نجی ٹی وی کے مطابق چنوں ماموں نے چائنا کٹنگ کے ذریعے کورنگی سے پلاٹ گلستان جوہر منتقل کئے اور کئی منزلہ فلیٹوں کی عمارتیں تعمیر کیں جبکہ بجلی کے بڑے پول بھی لگائے گئے جس سے مٹی کا تودا گرا۔

Tags: