لیاری میں مبینہ مقابلہ،2گینگ وار کارندے ہلاک

October 13, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 12

پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چاکیواڑہ اور کلری کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا
مقابلے میں مارے جانے والے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر)لیاری ڈویژن پولیس نے دو مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ اور وصی اللہ لاکھو کے 2 کارندوں کو ہلاک کردیا ۔،جن کے قبضے سے اسلحہ ودستی بم برآمد کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے لیاری کے علاقوں میں گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکلری اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا،ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق اس دوران کلری کے علاقے میں پولیس اور گینگ وار کارندوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک گینگ وار کو ہلاک کردیا ، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرا رہوگئے،مقابلے میں ہلاک ہونے والے کارندے کی شناخت زوہیب بلوچ کے نام سے ہوئی جو گینگ وار وصی اللہ لاکھ کا کارندہ بتایا جاتا ہے جو پولیس کو پی پی کے سابق ایم واجہ کریم سمیت دیگر افراد کے قتل میں مطلوب تھا،جبکہ دوسرا مقابلہ چاکیواڑہ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ محمودصدیق مار ا گیا ،پولیس نے دونوں ہلاک کارندوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے، پولیس کے مطابق ہلاک کارندہ محمود پولیس کو قتل،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا،تاہم دونوں ہلاک کارندوں کی لاشیں کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی ۔

Tags: