مخدوم امین فہیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

October 13, 2015 1:53 pm0 commentsViews: 20

انسداد بد عنوانی کی عدالت میں ٹڈاپ کیس کی سماعت، یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کی پیشی
میں ملتان سے اور میرے وکیل امریکہ سے آئے مگر تفتیشی افسران نہیں آئے، گیلانی کی میڈیا سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد بد عنوانی کی وفاقی عدالت کے جج محمد عظیم اعوان نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی عدم حاضری پر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ انہیں گرفتار کرکے22 اکتوبر کو عدالت میںپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے‘ وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے تفتیشی افسر مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے‘ لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدلات نے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ مستقل عدم حاضری پر مخدوم امین فہیم کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ سماعت کے بعد عدالت کے باہر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ملتان سے او رمیرے وکیل امریکہ سے کراچی آگئے لیکن ہمیں عدالت میں بتایا کہ تفتیشی افسران مصروف ہیں اور سماعت ملتوی کردی گئی‘ یہ سیاسی انتقام کا ہی ایک طریقہ ہے۔

Tags: