دھاندلی کے حربوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھے‘ عمران کپتان نتائج تسلیم کرلیں‘ وفاقی وزراء

October 13, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 20

ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ کی طاقت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے مقابلے میں ہماری اخلاقی فتح ہوئی‘ سربراہ تحریک انصاف
عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے‘ عوام نے ان کے الزامات کو مسترد کردیا‘ پرویز رشید‘ خواجہ آصف اور سعد رفیق کا ردعمل
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت اس بار پھر ن لیگ کے دھاندلی کے حربوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی۔ ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ کی طاقت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے  مقابلے میں اخلاقی فتح ہوئی ہے۔ آئندہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ن لیگ سے مقابلہ کریں گے۔ ہمارے کارکنوں  کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کر نے کے  بعد الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔ ادھر وفاقی وزراء خواجہ آصف، پرویز رشید اور سعد رفیق  نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے دھاندلی کے الزامات  کو مسترد کردیا۔ ان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ پر ہے۔ وہ بڑے پن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نتائج تسلیم کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ کی طاقت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے مقابلے میں ہماری اخلاقی فتح ہوئی۔ تحریک انصاف اس بار بھی ن لیگ کے دھاندلی کے حربوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی،  آئندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔

Tags: