گورنر ہائوس میں شعرو سخن کی محفل، شعرا ء نے کلام سنایا

October 13, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 38

ساکنان شہر کا عالمی مشاعرہ اس شہر کی روایت بن گیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ شہریوں نے عالمی مشاعرہ میں شرکت کرکے انتہائی کامیاب کیا ہے رات بھر اور صبح تک کراچی کے شہریوں نے بیرون ممالک اور پاکستان کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے شعراء کو سنا اور عوام نے شعر و سخن کی اس محفل میں نہ صرف بھر پور شرکت کی بلکہ علی الصبح تک کثیر تعداد میں موجود رہے عوام سال بھر اس عالی مشاعرہ کا انتظار کر تے ہیں ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی اس پر مبارک باد کی مستحق ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کیلئے ایک علمی و ادبی تقریب آرگنائز کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور بیرون ممالک و کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں سے تشریف لائے ہوئے شعرائے کرام کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 سال سے یہ مشاعرہ ہو رہا ہے اور  اس سال بھی یہ روایت بر قرار رہی۔ اس موقع پر ساکنان شہر قائد کے صفوان اللہ خان، پیر زادہ قاسم اور محمود احمد خان نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں گورنر سندھ کی بھی کاوشیں ہیں اس موقع پر موجود شعراء نے اپنا کلام بھی پیش کیا محمود احمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

Tags: