جسٹس جاوید اقبال اور حفیظ پیر زادہ کی یاد میں تعزیتی اجلاس

October 13, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 25

کراچی( اسٹاف رپورٹر) رابطہ فکر فردا کے تحت پیر کو کراچی پریس کلب میں جسٹس( ر) جاوید اقبال اور معروف قانون دان عبدالحفیظ پیر زادہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت جسٹس ( ر) دیدار حسین شاہ نے کی۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محفوظ النبی خان ایڈووکیٹ، سالم سلام انصاری، کنور عبدالحسیب و دیگر نے کہا کہ ملک میں قانون اور انصاف کی بالادستی میں جسٹس(ر) جاوید اقبال اور عبدالحفیظ پیر زادہ نے اہم خدمات انجام دیں ہیں ان کے انتقال سے قانون کے شعبے میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو چاہئے کہ وہ ان دونوں شخصیات کی پیروی کریں۔ مقررین نے جسٹس ( ر) جاوید اقبال اور عبدالحفیظ پیر زادہ کی خدمات پر  انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔