ملک بھر میں15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا

October 13, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انجمن پاکستان نابینا افراد ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری عشرت علی نے کہا کہ 15 اکتوبر کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اس دن کو مناتے ہوئے 50سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ملک میں نابینا افراد اپنے حقوق کے حصول سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد حسین، ظفر قریشی اور جاوید اختر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے لیکن اس پر عملدر آمد نہیں ہو رہا ہے۔