اداکارہ میرا پر 10 سال کیلئے انگلینڈ میں داخلے پر پابندی کا انکشاف

October 13, 2015 2:05 pm0 commentsViews: 25

تین سال قبل اداکارہ نے برٹش قوانین کی خلاف ورزی کی تھی
الزام ثابت ہونے پر پابندی لگائی گئی‘ میرا کا مؤقف نہیں مل سکا
لاہور( این این آئی) اداکارہ میرا پر10 سال کیلئے انگلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا 3 سال قبل انگلینڈ گئی تھیں جہاں انہوں نے برٹش قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد میرا پر الزام ثابت ہوگیا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون320 کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو 10 سال کیلئے انگلینڈ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ ان کے منیجر سہیل راشد کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔ اس بارے میں میڈم ہی بہتر طور پر بتا سکتی ہیں۔

Tags: