ماہیما چوہدری کی طویل عرصہ بعد بڑے اسکرین پر واپسی

October 13, 2015 2:06 pm0 commentsViews: 61

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری طویل عرصے کی غیر حاضری کے بعد ایک بارپھر اسکرین پر جلوے بکھیریں گی۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماہیما چوہدری شینا بورا کے پر اسرار قتل پر بننے والی فلم بنگالی والی فلم ڈارک چاکلیٹ میں اندرا مکھر جی کا کردار ادا کریں گی۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں ہفتے ہی شروع کر دی جائے گی۔ اداکارہ ماہیما چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ میری جائے ولادت دارجیلنگ کی اور میں بہت اچھی بنگالی زبان بول سکتی ہوں علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ میری شادی بھی بنگالی خاندان میں ہوئی ہے لہٰذا فلم کے اسکرپٹ سے متعلق مجھے کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

Tags: