تینوں خانز 100 سال تک فلم انڈسٹری پر راج کرینگے‘ امیتابھ

October 13, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 27

شاہ رخ‘ سلمان اور عامر بہت اچھا کام کررہے ہیں
اپنے آخری سانس تک کام کرنا چاہتا ہوں‘ اداکار
موقع ملا تو اپنے والد کی زندگی پر فلم بنائوں گا‘ میڈیا سے گفتگو
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان آئندہ100 سالوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کریں گے۔ امیتابھ بچن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بولی ووڈ کے تینوں خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں وہ آئندہ سو سال تک اپنی اداکاری سے اپنے پرستاروں کا دل بہلاتے رہیں گے ، علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے آخری سانس تک کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی تو وہ ضرور فلاپ ہوگی امیتابھ بچن کے مطابق نہ تو انہیں ایسی کوئی فلم پسند آئے گی اور نہ ہی وہ اپنے کردار کیلئے کسی دوسرے ادکار کو منتخب کر سکتے ہیں۔ مشہور شخصیات کی زندگی پر بنائی جانے والی فلموں کے حوالے سے امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں تاہم اگر موقع ملا تو اپنے والد اور مشہور لکھاری ہری ونش رائے بچن کی  زندگی پر فلم ضرور بنائیں گے۔

Tags: