چینی 64 روپے فی کلو فروخت، پرائس کنٹرول کمیٹی غیرفعال

October 13, 2015 2:15 pm0 commentsViews: 34

ہول سیل مارکیٹ میں چینی 54 روپے فروخت،منافع خور سرگرم ہوگئے
کراچی( کامرس رپورٹر) شہر کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کے نرخوں میں کمی کے رجحان کے باوجود ریٹیلرز کا فی کلو چینی میں مزید دو روپے کا اضافہ ریٹیلرز کی  دکانوں پر چینی62 سے64 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے کمشنر کراچی کی جانب سے قائم کر دہ پرائس کنٹرول کمیٹی دودھ فروشوں سے شکست کھانے کے بعد مزید غیر فعال ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے گوداموں میں گزشتہ سال ذخیرہ کی گئی چینی کے اسٹاک کو نکالنے کیلئے ہول سیل مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو قیمت میں6 روپے کمی واقع ہونے کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت60 روپے کلو سے کم ہو کر54 روپے ہوگئی ہے ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق چینی کے نرخ 52 روپے کلو تک آنے کے امکانات کے باوجود ریٹیلرز چینی کے نرخ کم کرنے پر آمادہ نہیں 62 سے64 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔

Tags: