آصفہ کا لیاری میڈیکل کالج کا دورہ طالبات کے ہمراہ سیلفیاں

October 13, 2015 2:21 pm0 commentsViews: 30

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا‘ آصفہ بھٹو نے کہا کہ لیاری کو مزید خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے بینظیر بھٹو میڈیکل کالج قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے آصفہ بھٹو کو اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

Tags: