پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ایک اور بڑا دھچکا

October 13, 2015 2:21 pm0 commentsViews: 25

اظہر علی کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، ظفر گوہر متبادل کے طو رپر ٹیم میں شامل
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا‘ اظہر علی کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں‘ ظفر گوہر کومتبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا‘ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے سب سے بری خبر اسپنر یاسر شاہ کی انجری ہے جس کے سبب خدشہ ہے کہ وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ نیٹ سیشن کے دوران گیند کراتے  ہوئے یاسر کمر میں تکلیف میں مبتلا ہوئے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی پائوں میں انفیکشن کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ تاہم ٹیم منیجر انتخاب عالم کے مطابق یاسر کی کمر کی تکلیف کا فزیو جائزہ لے رہے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ لیگ اسپنر میچ کے آغاز سے پہلے مکمل فنٹنس حاصل کرلیں گے۔ ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کو آج سے شیڈول پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ ورنہ ان کی جگہ نوجوان اسپنر کو انگلینڈ کیخلاف چانس ملنے کا قوی امکان ہے۔

Tags: