آج نصرت فتح علی خان کی67 ویں سالگرہ منائی جائیگی

October 13, 2015 2:34 pm0 commentsViews: 25

کراچی( نیٹ نیوز) فن موسیقی میں اپنا کوئی ثانی نہ  رکھنے والے عظیم گلوکار اور عالمی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی67ویں سالگرہ منائی جارہی ہے 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہونیوالے نصرت فتح علی خان کی فنی تربیت استاد مبارک علی نے کی جن کو پہلی عوامی پذیرائی 1971 ء میں قوالی ’’ حق علی علی‘‘ سے ملی‘1995 ء میں نصرت فتح علی خان کا نام پوری دنیا میں اس وقت گونجا جب کینیڈا کے گٹارسٹ مائیکل بروک مغربی سازوں پر ان کے کئی فیوژن مارکیٹ میں لائے‘ پیٹر گیبرئل کے ساتھ ان کے البم ’’ مست مست‘‘ کی گونج بھی پوری دنیا میں سنی گئی جس نے لا تعداد افرد کو اپنا دیوانہ بنالیا۔جگر اور گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلاہونے کے باعث یہ عظیم قوال صرف 48 سال کی عمر میں16 اگست 1997 ء کو اپنے اہل خانہ‘ عزیز و اقارب ‘دوست احباب اور کروڑوں مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے۔

Tags: