کشور کمار کی28ویں برسی آج منائی جائیگی

October 13, 2015 2:35 pm0 commentsViews: 44

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار ‘گلوکار اور پروڈیوسر کشور کمار کے چاہنے والے13 اکتوبر کو ان کی28ویں برسی منائیں گے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں4 اگست 1929 کو پیدا ہونیوالے کشور کمار 18برس کی عمر میں گلوکار بننے کی خواہش دل میں لئے ممبئی پہنچے تاہم بڑے بھائی اشوک کمار کے اسرار پر بطور اداکار بالی ووڈ میں قدم رکھا‘ کشور کمار نے1951 ء میں بطور ہیرو اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا‘ لیکن اس فلم میں شائقین کے درمیان اپنی شناخت قائم نہ کرسکے۔ 1953 ء میں ریلیز ہونیوالی فلم لڑکی بطور اداکار ان کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم تھی‘ اسکے بعد وہ بطور اداکار شائقین کو محظوظ کرتے رہے‘ 13 اکتوبر 1987 ء کو اپنے بھائی اور بالی ووڈ اسٹار اشوک کمار کی76 ویں سالگرہ کے موقع پر کشور دل کے ہاتھوں شکست کھا کر دنیا سے چلے گئے‘ لیکن اپنی آوز کا بیش بہا خزانہ چھوڑ گئے۔

Tags: