چوہدری اسلم کو القاعدہ نے قتل کرایا سانحہ صفورا کے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی‘ آئی جی سندھ

October 13, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 23

سانحہ صفورا کے ملزمان سے اہم معلومات ملی ہیں جن کی بناء پر کارروائیاں کی جارہی ہیں‘ ملزمان ملک میں خلافت کا نظام لانا چاہتے تھے
گروہ کا سربراہ کوٹری کا رہائشی ہے اور وہ ایک سال سے داعش کیلئے کام کررہا ہے‘ غلام حیدر جمالی کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کراچی سمیت سندھ کی صورتحال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری اسلم کو القاعدہ نے قتل کروایا ہے‘ سانحہ صفورا چورنگی کے ملزمان ملک میں خلافت کا نظام لانا یاہتے تھے‘ ان کا تعلق داعش سے ہے۔ پیر کو سینیٹر رحمن ملک کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ساخلہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے غلام حیدر جمالی نے کہا کہ 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے‘ سانحہ صفورا میں25 رکنی گینگ ملوث تھا جن میں سے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے‘سانحہ صفورا گوٹھ سمیت 37 اہم وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ کراچی میںپکڑے جانیوالے گروہ سے اہم معلومات ملی ہیں جس کی بناء پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ غلام حیدر جمالی نے سینیٹر رحمن ملک کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس کے روبرو موقف اپنایا کہ گروہ کا سربراہ کوٹری‘ حیدر آباد کا عبدالعزیز نامی دہشت گرد ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے‘ جبکہ گزشتہ ایک سال سے داعش کیلئے کام کررہا ہے۔ دہشت گرد نے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو گروہ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

Tags: