شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

October 13, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 56

بلدیہ عظمیٰ کے افسران  محکموں کے درمیان باہمی رابطے کو مضبوط بنائیں، کھلی کچہری میں ہدایت
کراچی (سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے کہا ہے کہ افسران شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہری ادارہ ہے اور شہریوں کے بلدیاتی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے لہٰذا ایسی حکمت عملی وضع کی جائے کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ تمام افسران محکموں کے درمیان باہمی رابطے کو مضبوط بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران آنے والے شہریوں کے مسائل سننے اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ مختار حسین، سینئر ڈائریکٹر لینڈ ناصر عباس سمیت دیگر محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔

Tags: