واٹر بورڈ کو ریونیو بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

October 13, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 29

گھریلو کنکشن کو تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کیاجائے گا
کراچی ( سٹی رپورٹر) صوبائی وزیرِبلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سیّد ناصر حسین شاہ نے واٹر بورڈ کو  اپنے ریونیو کو بڑھانے اور مالی خود انحصاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے واٹر بورڈ کے وسائل پر خود انحصاری کے لئے وقت ضائع کئے بغیر اپنے ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کرے تا کہ ادارہ مالی طور پر خود کفیل ہو سکے اور فراہمی و نکاسی آب کے سسٹم کو واٹر بورڈ کے وسائل سے ہی  بہتر طور پر چلایا جا سکے، ان ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصبا ح الدین فرید نے محکمہ ریونیو اور ٹیکنیکل سر وسز  واٹر بورڈ کو مناسب حکمتِ عملی وضع کر نے کی ہدایت کی ، ا وزیر بلدیات کی ہدایات کے پیش نظر ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس صارفین نیٹ ورک میں اضافہ کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوںمیں قائم فلٹر پلانٹس (منرل واٹر) مختلف کاروبار کرنے والوں ، بیکریوں، سوئیٹس اینڈ بیکرز، ڈرائی کلینرز ، کلینکس ، ملک سیلرز،سروس سینٹرز، ریسٹورینٹس،حمام ، پارلرز، پکوان سینٹرز، چائے خانے، نرسریاں، گھریلو صنعتیں  اور اس قسم کے  دیگر صارفین کے خلاف گھریلو کنکشنز کو تجارتی بنیاد پر استعمال کرنے یا غیر قانونی کنکشنز سے پانی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہریوں ، سماجی تنظیموں، ہر مکتبہ فکر کے لوگوں  سے درخواست کی ہے کہ وہ واٹر بورڈ سے تعاون کریں ۔

Tags: