حادثات و دیگرواقعات میں 4افراد ہلاک،6زخمی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زٖخمی

October 13, 2015 2:50 pm0 commentsViews: 19

شیرشاہ پل رکشہ الٹ گیا، 50سالہ شخص ہلاک،ماں بیٹا زخمی،عوامی کالونی میں سیمنٹ فیکٹری میں مزدور مکسچر میں گر کر جاں بحق
لیاقت آباد سپرمارکیٹ کریم آباد پل پرگاڑیوں کی ٹکرسے چوکیدار اور نامعلوم راہگیر ہلاک ہوگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں3افراد جاں بحق اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے شیرشاہ پل پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میںخاتون سمیت3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جو سول اسپتال میںزخموںتاب نہ لاتے ہوئے 50سالہ عبدلستار دم توڑ گیا جبکہ اسکے بیٹے محمد فیضان اور زبیدہ بی بی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔گلبرگ کے علاقے کریم آباد پل کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑ ی نے سڑ ک عبور کرنے والا 65سالہ خلیل الرحمان ولد روشن علی کو کچل دیا اور فرار ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی گلبرگ میں زیر تعمیر عمارت میں چوکیداری کرتا تھا اور مذکورہ عمارت میں ہی رہائش پذیر تھا۔عوامی کالونی کے علاقے سیف سیمنٹ مکسچر فیکٹری میں کام کے دوران مکسچر میں گر کر 35سالہ محمد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایمبولنس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق متوفی  مذکورہ فیکٹری میں مزدوری کرتا تھااوربلال کالونی کا رہائشی تھا ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کی تلاش کے لئے ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہے۔سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

ٹارگٹ کلرز نے ITMC کے ڈائریکٹر سمیت 4 افراد کو قتل کردیا
پی آئی بی کے علاقے میں دہشت گردوں نے بلدیہ کے ڈائریکٹر ارشد حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا‘ مقتول کا تعلق متحدہ سے بھی تھا‘ پولیس
سائٹ ایریا میں جمالی پل کے نیچے سے لاش ملی‘ ماڑی پور میں نیول فلیٹ سے جرائم پیشہ  شخص کی لاش برآمد ہوئی‘ اورنگی ٹائون میں نوجوان قتل
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں کے ایم سی کے ڈائریکٹر سمیت4افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کے علاقے گوہر آباد سی این جی اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوارنامعلوم دہشتگردوں نے موٹر سائیکل پر سوار شخص پر اندھا دھنددفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں  42سالہ ارشد حسین ولد لئیق حسین  موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بتایاکہ مقتول ایف بی ایریا بلاک 14نصیر آباد کے رہائشی تھا، مقتول کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میونسپل کمشنر محکمے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے اور 18گریڈ کے افسر تھے انہوں نے بتایا کہ وہ دفتر سے نکل کر گوہر آباد کے قریب پہنچے تو انہیں ٹارگٹ کیا گیا انہوں نے بتایا کہ مقتول کو سر اور گردن پر 5گولیاں ماری گئی  پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 5خول اپنی تحویل میں لیکر فرانزک لیب کے لئے محفوظ کرلئے ، ڈی ایس پی کے مطابق مقتول کا متحدہ قومی موومنٹ سے بھی تعلق تھا تاہم اسکی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے ،سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6/Bاسکیم 33میں جمالی پل کے نیچے سے لاش ملی،اس اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ لاش کو تحویل میں لے کرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتول کے سر پرکند آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور لاش پرانی ہونے کے سبب تعفن اٹھنے پر شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی ہوسکے ۔کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ نزد نیول فلیٹ کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میںلیکر سول اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او ارشد کے مطابق مقتول کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی جو لیاری کا ہی رہائشی تھا ،اس کی لاش کے قریب ایک نقلی پستول بھی ملا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سکندر جرائم پیشہ تھا پولیس کو شبہ ہے کہ اسکے ساتھیوں نے ہی اس کو کسی تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کیااور لاش پھینک کرفرار ہوگئے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء حوالے کردی۔اقبال مارکیٹ تھانے کی چوکی طوری بنگش کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ رئیس امروہی کالونی صادق آبادمیں گھات لگائے دو موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار50سرفرازولدقطب الدین کو دوگولیاں ما رکر قتل کردیا اورفرارہوگئے۔

کلفٹن، بینک میں موبائل فون سننے پر جھگڑا، گارڈ نے کسٹمر کو گولی مار دی
سیکورٹی گارڈ موقع سے فرار، پولیس نے شیریں جناح کالونی سے ملزم کو گرفتار کر لیا
کراچی (کرائم  رپورٹر) کلفٹن میں نجی بینک میں موبائل فون پر بات کرنے سے منع کرنے کے جھگڑے کے دوران سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کسٹمر زخمی ہوگیا، واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2میں واقع حبیب بینک میں دو کسٹمر موبائل فون پر بات کررہے تھے ، بینک کے سیکورٹی گارڈ غلام قادر نے انہیں فون پر بات کرنے سے منع کیا جہاںانکے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اس دوران سیکورٹی گارڈ نے کسٹمر نعیم اختر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ،بینک عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے فوری طورپر سیکورٹی کمپنی سے رابطہ کرکے انکی نشاندھی پر شیریں جناح کالونی میں چھاپہ مار کر ملزم غلام قادر کو گرفتار کرکے شارٹ گن برآمد کرلی ،پولیس نے مقدمہ نمبر664/15درج کرلیا ۔

 

Tags: