کراچی آپریشن کے نام پرACLC میں شہریوں کی منڈی لگا دی گئی

October 13, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 17

بے گناہ شہریوں کے اہل خانہ سے رقم مانگی جاتی، نہ دینے پر مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے
رقم نہ دینے والوں کو موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے علاوہ اسلحہ کے مقدمے میں فٹ کردیا جاتا ہے
کراچی(کرائم  رپورٹر)کراچی آپریشن کے نام پر اے سی ایل سی جمشید کوارٹر میں بے گناہ شہریوں کی منڈی لگا دی۔ایک کے بعد ایک شہری کے اہل خانہ سے موبائل فون سے رابطہ کرکے اہل خانہ سے مبینہ طورپر بھاری رشوت وصول کی جارہی ہے ،رقم نہ دینے والوں کو موٹر سائیکل چوری ،چھیننے  اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کردیئے جاتے ہیں ، ذرائع کے مطابق ای سی ایل سی جمشید کوارٹر کے ایک افسر سب انسپکٹر فدا حسین لغاری نے اپنے کمرے میں بے گناہ شہریوں کی منڈی لگا دی ہے‘ جو کئی کئی روز سے پولیس کی غیر قانونی حراست میں کمرے میں پڑے ہیں ذرائع کے مطابق پولیس افسر اور ان کے ماتحت بیٹر زیر حراست نوجوانوں کے موبائل سے اہل خانہ سے رابطہ کرکے لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ بعدازاں ڈیل طے ہونے پر بیٹر کے ذریعے سیل سے باہر رقم وصول کی جاتی ہے۔ رقم نہ دینے والے کو موٹر سائیکل چوری چھیننے اور اسلحے میں فٹ کردیا جاتا ہے۔

Tags: