رینجرز کیخلاف اشتہارات، تحقیقاتی کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا

October 13, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 30

تحقیقات مکمل ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، مزید ایک ہفتہ کا وقت مانگا گیا ہے، ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اخبارات میں رینجرز مخالف چھپنے والے اشتہارات کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ مکمل کرنے کے لئے مزیدوقت طلب کرلیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقات 3دن میں مکمل کر کے رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرنی تھی، تاہم تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باعث ایک ہفتے کی مزید مہلت کیلئے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے پولیس افسران اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے بیانات قلم کئے گئے ہیں تاہم تحقیقات مکمل ہونے میں مزید ایک ہفتے کا وقت درکار ہے،تحقیقاتی کمیٹی میں رینجرز افسر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی ٹریفک شامل ہیں ،واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے قومی اخبارات میں رینجرز مخالف اشتہارات چھ افراد کے اغواء سے متعلق ہیں اشتہارات شائع کرانے والے ڈی ایس پی اورنگی ٹاون اور ایس پی انویسٹی گیشن لطیف صدیقی کو معطل کیا جاچکا ہے۔

Tags: