صحافی سلیم باسط سپرد خاک ‘سوئم آج رہائش گاہ پر ہوگا

October 13, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف صحافی سلیم باسط جو عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے ان کی نماز جنازہ جامع مسجد گلزار انبیاء نشتر روڈ میں ادا کی گئی‘ بعد ازاں انہیں ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا‘ ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور دوست احباب کے علاوہ جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں جنگ گروپ کے چیئرمین و ایگزیکٹو ایڈیٹر میر جاوید رحمن‘ محمود احمد خان‘ راشد لطیف‘ سردار لیاقت کشمیری‘ علی حسن ساجد‘ قیصر مسعود جعفری‘ مرزا سلیم بیگ‘ اطہر جاوید صوفی‘ ڈاکٹر حافظ محمد ثانی‘ خالد فرشوری‘ محمد ناصر‘ وسیع قریشی‘ اختر سعیدی‘ رضوان احمد‘ طارق محمد ہمایوں ظفر‘ بابر بشیر‘ اختر علی اختر‘ رفیع عباسی‘ طلعت عمران ‘انوار مرزا اور محمد شفیق شامل تھے‘ سلیم باسط کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی منگل13 اکتوبر کو عصر تا مغرب مرحوم کی رہائش گاہ ’’ اقبال زمان بلڈنگ‘‘ کے ایم سی ورکشاپ ‘آر سی ڈی باکسنگ کلب نشتر روڈ میں ہوگی۔