شاہ سلمان نے حج انتظامات سے دستبرداری کا مطالبہ مسترد کر دیا

October 13, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 19

سانحہ منیٰ پر غیر ذمہ دارانہ بیانات کا حاجیوں کی خدمت کے جذبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، شاہ سلمان
مختلف حالات میں حج کیلئے بہترین انتظامات کیے، ترکی الفیصل کا ایران کی تنقید کا جواب
ریاض( نیوز ایجنسیاں) سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج انتظامات سے دستبرداری کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ پر غیر ذمہ دارانہ بیانات کے سیاسی مقاصد ہیں ان سے حاجیوں کی خدمت کے سعودی عرب کے جذبے اور ذمہ داریوں پر اثر نہیں پڑیگا۔ سعودی عرب نے حاجیوں کی سہولیات اور تحفظ کی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ دوسری جانب سعودی شہزادے ترکی الفیصل نے ایران کی جانب سے حج انتظامات پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس کو خود مختاری اور استحقاق کا معاملہ سمجھتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ کئی سالوں میں مختلف حالات میں حج کا انتظام کیا جن میں بیماریاں اور رہائش کے مسائل وغیرہ شامل تھے۔ ہم اپنا استحقاق یا خادمین حرمین شریفین کا امتیاز نہیں جانے دیں گے۔قبل ازیں ایران نے اس موقع پر ریاض پر بد انتظامی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک آزاد ادارے کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جو حج کے انتظامات کو دیکھے۔

Tags: