بلاول بھٹو خصوصی سیاسی کانفرنس میں شرکت کیلے چین روانہ

October 13, 2015 2:56 pm0 commentsViews: 22

انکے ہمراہ وفد میں شیریں رحمن، فیصل کریم کنڈی اور پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو شامل ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیر کو دبئی کے راستے چین کے دورے پر روانہ ہوگیا جہاںوہ14 سے16 اکتوبر تک سلک روڈ کے بارے میں بیجنگ میں منعقدہ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی خخصوسی کانفرنس میں شرکت کریگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ جانیوالوں میں امریکہ میں پاکستان کی سابقہ سفیر شیری رحمن‘ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو شامل ہیں‘ کانفرنس کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے کیا ہے۔

Tags: