کراچی میں10 کالعدم تنظیمیں کام کررہی ہیں

October 13, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 43

شہر میں300 سے زائد دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو محرم میں گڑ بڑ کا منصوبہ بنا رہے ہیں
کراچی میں کالعدم تنظیموں کے66 کمانڈر سرگرم ہیں ہر کمانڈر علیحدہ گروپ چلا رہا ہے
چند کالعدم تنظیموں کو سیاسی اور رفاعی اداروں کی سپورٹ بھی حاصل ہے، رپورٹ
کراچی( یو پی پی) کراچی میں300 سے زائد دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کررہے ہیں‘ خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی جس میںبتایا گیا ہے کہ شہر میں10 کالعدم تنظیمیں کام کررہی ہیں جن کے 66کمانڈر سرگرم ہیں‘ ہر کمانڈر 5سے6 افراد پر مشتمل گروپ چلا رہا ہے‘ رپورٹ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے9‘ سپا محمد کے9‘ ٹی ٹی پی کے 13 ‘ٹی ٹی ایس کے7 ‘ٹی ٹی ایم اے کے 6‘ٹی ٹی شہریار کے7 ‘القاعدہ کے2جماعت الحرار کے4‘ جند اللہ کے6‘ ایف ایم او کے3 گروپ کام کررہے ہیں‘ چند کالعدم تنظیموں کو سیاسی اور رفاعی اداروں کی سپورٹ حاصل ہے‘ کچھ تنظیمیں باہمی اشتراک سے کام کررہی ہیں۔

Tags: