ایف بی آر کا سیلز ٹیکس نادھندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

October 13, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 17

دسمبر تک ٹیکس ایئر2014ء کے سیلز ٹیکس نادھندگان کو بلیک لسٹ کرنے اور کاروبار پر پابندی لگانے کی تجویز
2 لاکھ25 ہزار افراد اور کمپنیوں نے سالانہ گوشوارے جمع کرائے، ایف بی آر
اسلام آباد( یو پی پی) انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس گوشواروں میں خطرناک حد تک کمی کے نتیجے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس نا دہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ کاروبار پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز بھی زیر غور‘ سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ دو مرتبہ بڑھانے کے باوجود صرف دو لاکھ25 ہزار افراد کمپنیوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے‘ دسمبر تک ٹیکس ایئر2014 کے سیلز ٹیکس دہندگان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیر کو ایف بی آر کے ایک سینئر آفیسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ12 اکتوبر تک ٹیکس ایئر 2014 کیلئے صرف لاکھ25 ہزار افراد کمپنیوں کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع کرائے گئے جبکہ12 اکتوبر ٹیکس ایئر 2015 ء کیلئے دو لاکھ 25 ہزار افراد کمپنیوں کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع کرائے گئے۔ یوں رواں سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع ہوچکے تھے۔یوں رواں سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے رجحان میں شدید کمی واقع ہوئی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ حالانکہ حکومت ایف بی آر کی درخواست پر سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میںدو مرتبہ ایک ایک ماہ کا اضافہ کرچکی ہے۔ نئی حتمی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی۔

Tags: