بھوک اور افلاس کے لحاظ سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے

October 13, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 260

پاکستان  بھوک اور افلاس کے لحاظ سے دنیا کے117 ممالک میں93 نمبر پر ہے،22 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار
کراچی( یو پی پی) گلوبل ہنگر انڈیکس کی جانب سے جاری ہونیوالی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھوک اور افلاس کی صورتحال تشویشناک ہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس میںشامل 117 ممالک میں پاکستان93 نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھوک کے لحاظ بھارت اور بنگلہ دیش کی پوزیشن پاکستان سے بہتر ہے۔ بنگلہ دیش کی لگ بھگ 17فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے جبکہ پاکستانی آبادی کا22 فیصد خوراک کی کمی کا شکارہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ وسطی افریقہ‘ چاڈ اور زیمبیا کے افراد کو شدید ترین بھوک کا سامنا ہے۔ ان ممالک میں بچوں کی شرح اموات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے جن ممالک کو مسلح تصادم کا سامنا ہے وہاں کے افراد کو سب سے زیادہ خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

Tags: