پولیس نے داعش کے53 ملزمان کی فہرست تیار کر لی

October 14, 2015 2:35 pm0 commentsViews: 29

فہرست میں شامل دو ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور دونوں انجینئر ہیں، گرفتارکرنے کی تیاریاں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں53 ملزمان کے کوائف جمع کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے53 ایسے دہشت گردوں کی فہرست مرتب کی ہے جن کا تعلق داعش سے ہے‘ فہرست میں شامل کئے گئے ملزمان علی رحمن اور طیب کا تعلق کراچی سے ہے علی رحمن ور طیب انجینئر ہیں‘ عبداللہ منصوری کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے‘ محمد عدنان اور محمد اصغر کا تعلق حیدر آباد اور کوٹری سے ہے‘ عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہے‘ شاہد کھوکھر حیدر آباد کا رہائشی ہے‘ فہرست میں میر پور خا ص سے تعلق رکھنے والا بلال بھی شامل ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ فہرست تفتیشی پولیس نے مرتب کی ہے تاہم اس میں سی ٹی ڈی کی معاونت بھی شامل ہے۔

Tags: