خود الیکشن لڑتا توکامیاب ہوجاتا، عمران خان

October 14, 2015 2:36 pm0 commentsViews: 26

نوازشریف نے اس بار بھی میچ اپنے ایمپائر کے ساتھ کھیلا
چوہدری سرور ہماری جماعت کو منظم کررہے ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے این اے 122 کا میچ بھی اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلا۔تا ہم اس مقابلے میں اگر علیم خان کی جگہ میں خودالیکشن لڑتا تو باآسانی جیت جاتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت منظم نہیں تھی لیکن اب چوہدری سرور اسے منظم کررہے ہیں۔ چوہدری سرور جیسا تجربہ کار سیاست دان ہمارے پاس پہلے نہیں تھا۔ تاہما ب تحریک انصاف 2013 کے مقابلے میں بہتر ہے۔ جس کا کریڈٹ چوہدری سرور کو جاتا ے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے موقف پر قائم ہوں اور ملک میں عدل و انصاف کا نظام چاہتا ہوں۔ این اے 122 کا انتخاب شفاف تھا لیکن قبل ازوقت دھاندلی ہوئی جب کہ نوازشریف نے یہ میچ بھی اپنے ایمپائرز کے ساتھ کھیلا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی مشینری استعمال کرنے کے باوجود ایاز صادق صرف2400 ووٹوں سے جیتے لیکن اگر میں علم خان کی جگہ ہوتا تو آسانی سے جیت جاتا۔

Tags: