بھارت میں پھنسے14 پاکستانی بس کے ذریعے وطن پہنچ گئے

October 14, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 34

واہگہ بارڈر پر آنیوالوں میں12 خواتین ، بچے اور 2 مرد شامل ہیں
آج دوستی بس کے ذریعے مزید17 پاکستانی وطن روانہ ہونگے، ترجمان پاکستان ہائی کمیشن
لاہور( یو پی پی) سمجھوتاایکسپریس کی بندش کے بعد بھارت میں پھنسے پاکستانی بس کے ذریعے وطن پہنچ گئے‘ تفصیلات کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس کی بندش کے بعد بھارت میں پھنسنے والے 14 پاکستانی بس کے ذریعے واہگہ پہنچ گئے۔ وطن واپس آنے والوں میں12خواتین و بچے اور 2مرد شامل ہیں۔ قبل ازیں بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور میمن نے نئی دہلی میں کہا ‘سمجھوتا ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ سے نئی دہلی میں پھنسے 35 مسافروں سے 14 مسافروں کو منگل کے روز دوستی بس سروس کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ17 مسافروں کو آج پاکستان بھیجاجائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ مسافر ویزے کی مدت پوری ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں جاسکتے جن کا معاملہ ہم نے بھارتی وزارت خارجہ کے حکام سے اٹھایا ہے۔

پاک بھارت سمجھوتہ ٹرین بحال
کل روانہ ہوگی، ریلوے حکام
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت سمجھوتہ ٹرین کی سروس بحال، ٹرین کل روانہ ہوگی۔ بھارتی حکام نے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی درخواست پر سمجھوتہ ٹرین کو منسوخ کیا گیا تھا۔

Tags: