محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

October 14, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 47

کراچی( اسٹاف رپورٹر) رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1437ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے اجلاس آج بعد نماز عصر ہوگا۔

یوم شہادت عمر ؓ پر تعلیمی اداروں
میں تعطیل کا اعلان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے یکم محرم کو یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓ پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے یکم محرم کو یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کرنے کی منظوری دے دی ہے قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں علماء کرام نے یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر کراچی میں عام تعطیل کی تجویز پیش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں علماء کی تجویز منظور کرتے ہوئے یکم محرم الحرام کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے سندھ بھر میں صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Tags: