ڈیری مافیا کا دودھ کی قیمتیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا اعلان

October 14, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 82

جمعرات کو مہران ہائی وے بھینس کالونی پر مظاہرہ ہوگا، احتجاجاً بھینس بھی ذبح کی جائیں گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ نہ کئے جانے پر شہری انتظامیہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے مہم کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈیری فارمرز کے ایک گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہری انتظامیہ ڈبہ بند دودھ فروخت کرنے والوں کے مفادات کا تحفظ کر تے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ تسلیم نہیں کر رہے ہیں۔ ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے شہری حکومت کے خلاف جمعرات کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ڈیری فارمرز کا گروپ جمعرات کو دن11 بجے مہران ہائی وے بھینس کالونی روڈ نمبر ایک پر مظاہرہ کرے گی۔ احتجاج کی کال میں ڈیری فارمرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ہمراہ ایک بھینس بھی لے کر آئیں، ذرائع کے مطابق یہ بھینسیں شہری انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے طور پر ہائی وے پر ذبح کی جائیں گی۔

Tags: