سعودی عرب کا نیا عمرہ نظام متعارف کرانے کا اعلان

October 14, 2015 2:50 pm0 commentsViews: 75

2016 کے دوران ایک کروڑ عمرہ ویزے جاری ہونگے،2018 تک تعداد6 کروڑ ہو جائے گی
ہر ماہ12 لاکھ عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد متوقع، اس وقت4 لاکھ غیر ملکی عمرہ ادائیگی کیلئے آتے ہیں، سعودی وزیر حج
مکہ مکرمہ( آئی این پی) سعودی عرب نے جلد ہی نیا عمرہ نظام اور اس کے قواعد و ضوابط متعارف کرا نے کا اعلان کر دیا تا کہ ہر سال آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا سکے۔ عرب میڈیا کے مطابق وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد بن حمزہ حجار نے بتایا کہ آئندہ ہجری سال کے دوران ہر ماہ تقریباً ساڑھے12 ہزار زائرین عمرہ کی سعودی عرب آمد متوقع ہے،۔ جبکہ اس وقت قریباً4 لاکھ مسلمان دوسرے ممالک سے عمرے کیلئے سعودی عرب آرہے ہیں۔ نظام کو متعارف کرانے کا مقصد عازمین عمرہ کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تا کہ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے مسجد الحرام اور مکہ کی تعمیر و توسیع کے جن بڑے منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچایا ہے ان سے استفادہ کیا جا سکے۔ نئے ہجری سال 1437ھ کے عمرہ سیزن کے حوالے سے منصوبہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزارت حج اپنے ای پورٹل کو استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی جس کے تحت ویزے کے اجراء کیلئے چند منٹ درکار ہوں گے۔ آئندہ5 سال کے دوران عازمین عمرہ کی تعداد کو بڑھا کر دگنا کرنے کیلئے آن لائن منصوبے کو بہتر بنانے پر کام کریں گے۔ توقع ہے کہ 2016ء کے دوران عمرے کے ایک کروڑ ویزے جاری کئے جائیں گے اور2018ء تک یہ تعداد بڑھ کر6 کروڑ ہوجائے گی۔

Tags: